×
برہان نامی یہ كتابچہ فضیلۃ الشیخ عبداللہ بن عبد الرحمن كا علمی شاہكار ہے ، جس میں معاشرے میں پائی جانے والی ایك بڑی بدعقیدگی كی وضاحت كی گئی ہے ، اور وہ اللہ كے علاوہ ان غیراللہ كو پكارنا ہے جو اپنے اندر ان كی حاجت روائی ، مشكل كشائی ، مصیبت كے وقت امداد ، بیماریوں سے شفا ، اور اولاد دینے جیسی چیزوں كی ادنی قدرت بھی نہیں ركھتے ،اس كتاب كی امتیازی خوبی یہ ہے كہ اس میں اس بات كو ثابت كیا گيا ہے كہ اللہ كے دین میں یہ حرام ہے اور یہ جاہلی طریقہ ہے ،اور اللہ عزوجل كے ساتھ كھلا شرك ہے، ساتھ ہی ساتھ مولف نے قرآنی آیات اور احادیث صحیحہ سے استدلال كرتے ہوئے اس كے بطلان كو دس علمی شكلوں میں بیان كیا ہے۔