ویڈیو کے دوسرے حصے میں فاضل دوست وعالمی شہرت یافتہ اسلامی مبلغ وخطیب حافظ ارشد بشیرمدنی –حفظہ اللہ – نے عالمی مذاہب کی روشنی میں امن کا پیغام سے متعلق نہایت ہی پرمغزومؤثر خطاب پیش فرمایا ہے،اوریہ واضح کیا ہے کہ اسلام نے نہ صرف امن کا پیغام دیا ہے بلکہ امن کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیا میں امن کے قیام کا بہترین طریقہ بھی بتلایا ہے۔لہذاجو شخص اسلام کو تسلیم کرنے سے انکار کرے گا وہ حقیقی امن وشانتی سے محروم ہوگا۔
علماء ودعاۃ اور خاص طور سے غیر مسلم حضرات کیلئے اس ویڈیوکا مشاہدہ نہایت ہی مفید ثابت ہوگا۔